لاہور سمیت مختلف شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اوورچارجنگ کا سلسلہ برقرار ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 432 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 460 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ برائلر کا تھوک ریٹ 284 روپے اور پرچون ریٹ 298 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 7 روپے اضافے کے بعد 334 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






