آٹے کی سرکاری اور مارکیٹ قیمتوں میں واضح فرق برقرار ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت 98 روپے مقرر ہے، تاہم یہ بازار میں 140 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح فائن آٹے کی سرکاری قیمت 104 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، مگر ریٹیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو مستحکم کرنے اور منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






