سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر، کتنی ؟ جانئے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹر کی قیمت 14 ہزار 786 روپے مقرر کر دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس قیمت پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) اضافی لاگو ہوگا۔

شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے پرچیز آرڈر جاری کرنے سے قبل ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں سمارٹ میٹر کی قیمت اور متعلقہ تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق کیبل چارجز ریجنل اسٹور مینیجر کے دفتر سے جاری فہرست کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔

قیمت میں اضافے کے باعث سنگل فیز سمارٹ میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس کی رقم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق صارفین کو سنگل فیز سمارٹ میٹر کے حصول کے لیے تقریباً 20 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے۔ اس وقت کمپنی نے سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل آؤٹ سورس کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close