بلوں میں ریلیف دینےپرپابندی عائد کر دی گئی ، کس کس کو ریلیف نہیں ملے گا ؟

وفاقی حکومت نے اضافی بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو بلوں میں دیے جانے والے اضافی ریلیف پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو میٹرز میں ایم ڈی آئی ریکارڈ کے مطابق ریلیف دینے سے گریز کریں۔

ذرائع کے مطابق، بعض صارفین اضافی سولر پینلز کے ذریعے نیٹ میٹرنگ سسٹم سے دوہرا فائدہ حاصل کر رہے تھے۔ انہیں نہ صرف استعمال شدہ یونٹس پر بلکہ اضافی بجلی برآمد کرنے پر بھی کریڈٹ مل رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو میں متعدد صارفین نے معاہدے سے زیادہ سولر پینلز نصب کیے، جس کے باعث ان کے بلوں میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close