کوئٹہ میں فارمی اور دیسی انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں فارمی انڈوں کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 420 روپے فی درجن جبکہ دیسی انڈوں کی قیمت 480 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔
مہنگائی میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب انہیں مال مہنگے داموں ملتا ہے تو وہ سستا فروخت نہیں کر سکتے، جبکہ شہری بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






