ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونا مجموعی طور پر 11 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے۔
خالص 24 قیراط سونا 4 لاکھ 34 ہزار روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط سونا 4 لاکھ روپے اور 21 قیراط سونا 3 لاکھ 82 ہزار 425 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے باعث اندرون ملک سونا سستا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






