برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہو کر 439 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
برائلر زندہ مرغی کا فارم ریٹ 275 روپے جبکہ پرچون ریٹ 303 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے، تاہم مارکیٹ میں اب بھی اوور چارجنگ کی شکایات موجود ہیں۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ کے بعد سرکاری ریٹ 331 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






