گھی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مہنگائی کی مار جھیلتے شہریوں پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے، گھی، کوکنگ آئل اور چینی کے بعد اب ٹماٹر کی قیمتوں نے بھی ہوش اُڑا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے درجے کا گھی اور کوکنگ آئل 10 روپے اضافے کے بعد 582 روپے فی لیٹر یا کلو تک جا پہنچا ہے، جبکہ دوسرے درجے کا تیل 540 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی کلو نرخ 179 روپے ہوگئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے اور سپلائی چین میں دباؤ کے باعث یہ اضافہ ناگزیر تھا، تاہم آئندہ دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیاء کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر دیا ہے، کئی خاندان اب بنیادی ضروریات میں بھی کٹوتی پر مجبور ہیں۔ ادھر ٹماٹر کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، بعض علاقوں میں فی کلو 500 سے 700 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، حالانکہ سرکاری نرخ 368 روپے فی کلو مقرر ہیں۔ ریٹیلرز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ تجارتی راستوں کی بندش اور سپلائی میں کمی کا نتیجہ ہے، سب سے زیادہ نرخ گلشن اقبال اور برنس روڈ کے علاقوں میں دیکھے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close