حکومت کا عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور : حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے مٹن، بیف اور چکن کی برآمدات (ایکسپورٹ) عارضی طور پر روکنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع وزارتِ پیداوار کے مطابق ملک میں گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لائیو اسٹاک کی کمی کے باعث حکومت عوامی ریلیف کے اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلابوں سے زراعت اور مویشی پالنے والا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے بعد گوشت اور انڈوں کی فراہمی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمدات پر پابندی سے ان اشیاء کی مقامی منڈی میں فراہمی بڑھے گی، جس سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔

اس وقت مٹن کی قیمت فی کلو 2500 سے 3000 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سرکاری نرخ 1600 روپے مقرر ہیں۔ اسی طرح بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو ہے، مگر کہیں بھی ان نرخوں پر فروخت نہیں ہو رہا۔ ذرائع کے مطابق مڈل ایسٹ ممالک کو گوشت کی ایکسپورٹ جاری ہے، تاہم حکومت یہ پابندی کچھ عرصے کے لیے عائد کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close