نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہیں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملازمین کی برطرفی کے احکامات کی قانونی حیثیت پرسوال اٹھا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اتھارٹی حکام کو ملازمین کی تنخواہیں فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا ادارہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ عدالت میں جمع کرایا جائے۔
عدالت نے ملازمین کی برطرفی کے احکامات کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھا دیا۔
درخواست گزار وکیل محمد رمضان خان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام ملازمین گزشتہ پانچ برس سے سینکشن شدہ آسامیوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، مگر قائم مقام چیئرمین نے سروس رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر سماعت کے برطرف کیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ کابینہ ڈویژن کے جمع کرائے گئے جواب میں بھی واضح کیا گیا کہ برطرفی کے عمل میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا۔
عدالت نے اتھارٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں کیوں روکی گئیں، جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں