ٹماٹر نایاب، قیمتوں میں اضافہ، وجہ سامنے آ گئی

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق ٹماٹروں کی قیمت میں اضافہ سپلائی میں تعطل کے باعث ہوا۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں سے فصل کو نقصان پہنچا، جس کے باعث منڈیوں میں عارضی قلت پیدا ہوئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں وقتی رکاوٹ نے صورتحال کو مزید سنگین بنایا۔ موسمی تبدیلی، بارشیں اور ٹرانسپورٹ مسائل نے بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا۔

محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ وقتی ہے، اور آئندہ ہفتے سپلائی بحال ہوتے ہی نرخوں میں کمی کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق نومبر میں سندھ اور اپریل مئی میں پنجاب کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹماٹر وافر مقدار میں دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close