ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑک پر نہیں چلنے دی جائیں گی اور ٹریفک پولیس کو فوری کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔
بغیر فٹنس اور وی آئی سی ایس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کو فوراً بند کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں اور تعمیراتی جگہوں پر دن میں دو مرتبہ پانی کا چھڑکاؤ لازمی ہوگا اور کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہیں اب کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
تمام تعمیراتی منصوبوں پر ماحولیاتی شرائط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور بغیر کور مٹی، ریت یا ملبہ لے جانے والی گاڑیاں بھی پکڑی جائیں گی۔ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور زراعت کی ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر دھول اور مٹی کو اسموگ کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، میونسپل ادارے روزانہ کارروائی کریں اور اسکولوں میں بچوں اور والدین کو ماسک پہننے کا پابند بنایا جائے، کیونکہ اب فضائی آلودگی کے خلاف صرف باتیں نہیں، عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں