فی من گندم کی قیمت مقرر ، کتنی ؟ جانئے

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی دو ہزار پچیس-چھبیس کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت فی من گندم کی قیمت تین ہزار پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

نئی پالیسی میں حکومت مستحکم ذخائر قائم کرنے اور کسانوں کے تحفظ کے لیے تقریباً چھ اعشاریہ دو ملین ٹن گندم کا سٹریٹجک سٹاک خریدے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تمام صوبوں اور کشمیر کے نمائندے شامل تھے جہاں گندم کی اہمیت اور کسانوں کی حمایت پر زور دیا گیا۔ خریداری بین الاقوامی قیمت کے مطابق کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں مسابقت برقرار رہے اور کسانوں کو منصفانہ منافع مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close