پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے، جس کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے چھیاسٹھ پیسے، ڈیزل میں ایک روپیہ انتالیس پیسے، مٹی کے تیل میں تین روپے چھببیس پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں دو روپے چوہتر پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت دو سو تریسٹھ روپے دو پیسے، ڈیزل کی دو سو پچھتر روپے اکتالیس پیسے، مٹی کے تیل کی ایک سو اکیاسی روپے اکہتر پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی ایک سو باسٹھ روپے چھہتر پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close