سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر،ہوشرباء اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی سطح پر برقرار ہے اور آج بھی اس میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا پانچ ہزار پانچ سو روپے مہنگا ہو کر چار لاکھ اٹھائیس ہزار دو سو روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چار ہزار سات سو پندرہ روپے بڑھ کر تین لاکھ سڑسٹھ ہزار ایک سو بارہ روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا پچپن ڈالر اضافے کے ساتھ چار ہزار اکہتر ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close