شہر میں عوام کو سستی پروٹین فراہم کرنے والے برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
آج برائلر گوشت مزید آٹھ روپے مہنگا ہو کر چار سو پچھتر روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دو دن میں اس کی قیمت میں پندرہ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ زندہ برائلر کا فارم ریٹ تین سو، تھوک تین سو چودہ اور پرچون قیمت تین سو اٹھائیس روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انڈے بھی ایک روپے مہنگے ہو کر تین سو سولہ روپے فی درجن پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ انڈوں کی پیٹی کی قیمت ترانوے ہزار ایک سو ساٹھ روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں