برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برائلر گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔
-
فارم ریٹ: 295 روپے فی کلو
-
ہول سیل ریٹ: 309 روپے فی کلو
-
پرچون ریٹ (سرکاری): 323 روپے فی کلو
-
برائلر گوشت (صفائی شدہ): 468 روپے فی کلو مقرر
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ متعدد دکاندار سرکاری نرخ کو نظر انداز کر کے زائد قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں برائلر گوشت 480 سے 500 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو غریب صارفین کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔
سرکاری نرخ کے مطابق برائلر انڈے 315 روپے فی درجن پر بدستور قائم ہیں، تاہم بعض علاقوں میں انڈے بھی مہنگے داموں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں