استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے،
جس کے تحت اب پانچ سال سے کم پرانی گاڑیاں تیس جون دو ہزار چھبیس تک درآمد کی جا سکیں گی اور اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اتریں گی، جبکہ ان پر چالیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لاگو ہو گی، جو ہر سال دس فیصد کم ہوتی جائے گی اور مالی سال دو ہزار انتیس تیس تک یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ اجلاس میں پی وی اے آر اے کے لیے اسی کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close