پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری ٹیکس کی تفصیلات جاری

پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 94.89 روپے اور ڈیزل پر 95.35 روپے ٹیکس عائد ہیں۔ پیٹرول کی قیمت کا 36 فیصد اور ڈیزل کا 35 فیصد حصہ ٹیکس پر مشتمل ہے۔

فی لیٹر پیٹرول میں 14.37 روپے کسٹم ڈیوٹی، 78.02 روپے پیٹرولیم لیوی اور 2.50 روپے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔ ڈیزل پر 15.84 روپے کسٹم ڈیوٹی، 77.01 روپے پیٹرولیم لیوی اور 2.50 روپے اضافی لیوی لگتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close