معیشت کیلئےبڑی خوشخبری،اہم اعلان

معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ پر اہم اعلان ہوگیا۔

سرکلرڈیٹ ختم کرنےکی آئی ایم ایف کی شرط پرعمل درآمد ہونےجارہاہے،کل بینکوں اورحکومت کےدرمیان 1275 ارب قرض معاہدے پردستخط ہوں گے،وزیراعظم آفس میں دستخط کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف خصوصی تقریب میں ورچوئل شرکت کریں گے،سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کا اسٹیک ہولڈرزکودعوت نامے کا لیٹر بھی سماء کوموصول ہوگیا،تقریب کاوقت کل وزیراعظم کی دستیابی کےمطابق دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ 18 جون کو وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے لے کر گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

جون 2025 کے مقابلےمیں جولائی 2025 میں پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ 47 ارب روپےبڑھا،دستاویز کے مطابق جولائی 2025 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1661 ارب روپے ہوگیا، جبکہ اس کا حجم جون2025 تک 1614 ارب روپےتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close