کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 4372 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے تک جا پہنچی، جبکہ عالمی بازار میں سونا 51 ڈالر اضافے سے 3770 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں