دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اچانک ہوشرباء اضافہ

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو ایک اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 210 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جبکہ دہی کی قیمت بڑھ کر 250 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

دکانداروں کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث مویشیوں کی تعداد میں کمی اور دودھ کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سپلائی گھٹ گئی اور قیمتیں بڑھ گئیں۔

دوسری جانب شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گھریلو بجٹ بُری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لے، دودھ کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close