ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے،
جہاں مقامی صرافہ مارکیٹ میں چوبیس قیراط سونا گیارہ سو روپے سستا ہو کر تین لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو روپے فی تولہ ہو گیا ہے،
جبکہ دس گرام سونا نو سو تینتالیس روپے کی کمی سے تین لاکھ بتیس ہزار دو سو اٹھارہ روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چاندی مہنگی ہوئی ہے، جس میں فی تولہ انتیس روپے اور فی دس گرام پچیس روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت بالترتیب چار ہزار چار سو سنتالیس اور تین ہزار آٹھ سو بارہ روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں