حکومت کا گھریلو گیس کنکشن پر نئی پالیسی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے گھریلو گیس کنکشنز پر مستقل پابندی عائد کرتے ہوئے پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے منظور شدہ فریم ورک کے تحت اب صرف درآمدی گیس پر کنکشنز دیے جائیں گے، جن کا ٹیرف ملکی گیس سے 70 فیصد زیادہ ہوگا۔ ارجنٹ فیس دینے والے صارفین کو 3 ماہ میں کنکشن ملے گا، جبکہ کمپنیاں ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو کنکشن فراہم کریں گی۔ ایک سال سے منقطع کنکشن رکھنے والے صارفین بھی درآمدی گیس کے تحت نیا کنکشن حاصل کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close