پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

قومی ایئرلائن پی آئی اے دو ہزار انیس سے واجب الادا بیس ارب انتیس کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہی ہے جس پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سخت اعتراض کیا ہے۔

دسمبر دو ہزار چوبیس میں اس معاملے کی نشاندہی کے باوجود پی آئی اے کی جانب سے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جبکہ ای سی سی اور ایوی ایشن ڈویژن کے ساتھ کئی اجلاس بھی بے نتیجہ رہے۔ تیس جون دو ہزار چوبیس تک آڈٹ مکمل ہونے کے باوجود واجبات کی وصولی نہ ہونے پر رپورٹ میں پی آئی اے کی حکمت عملی کو ناکافی قرار دیا گیا اور ڈی اے سی اجلاس نہ بلانے پر بھی تنقید کی گئی۔ آڈیٹرز نے تجویز دی ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن براہِ راست مداخلت کرے تاکہ یہ رقم وصول کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close