آسان اقساط پر گاڑی کے مالک بننے کا زبردست موقع

پنجاب حکومت نے ای ٹیکسی اسکیم 2025 کا اعلان کیا ہے جس میں نوجوانوں اور بے روزگار افراد کو آسان اقساط پر برقی ٹیکسی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت 1100 الیکٹرک ٹیکسیوں کی فراہمی ہوگی جن میں ہونری وی 2.0 اور ڈونگ فینگ باکس جیسی گاڑیاں شامل ہیں، جو جدید جی پی ایس، اسمارٹ میٹر اور سرکاری برانڈنگ سے لیس ہوں گی۔ اسکیم میں حصہ لینے کے لیے عمر اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ، درست ڈرائیونگ لائسنس اور صاف بینک ریکارڈ ضروری ہے، اور یہ مرد و خواتین دونوں کے لیے کھلی ہے۔ درخواستیں ستمبر سے آن لائن شروع ہوں گی اور اکتوبر تک جمع کرائی جا سکیں گی، جس کے بعد نومبر میں قرعہ اندازی ہوگی۔ ٹیکسی کی قیمت 60 سے 65 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی جس کا تیس فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور باقی بینک سے قرض پر ماہانہ تقریباً ساٹھ ہزار روپے کی قسطیں ادا کرنی ہوں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ روزگار فراہم کرنے اور شہر میں صاف اور جدید سفری سہولیات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close