بجلی بل معاف

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے اگست کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہیں، اور پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد حتمی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ وصول شدہ بل آئندہ ماہ میں ایڈجسٹ ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، اور متاثرین کی بحالی تک وفاقی و صوبائی ادارے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ متاثرہ خاندان جلد از جلد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close