عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آج ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہو کر 3,86,500 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,143 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3,31,361 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہو کر 3,645 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 3,88,100 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، جو اب تک کی بلند ترین قیمت تھی۔ موجودہ اضافہ اس سطح کے قریب دوبارہ پہنچنے کا اشارہ دے رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں