کراچی میں آتے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
کراچی میں گند مکی فی کلو قیمت 100 روپے سے کم ہوکر 84 روپے ہوگئی، فائن آٹا 106 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 98 روپے فی کلو کا ہوگیا۔
ہول سیل گروسرز نے فلورملز سے آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ گندم 16 روپے سستی ہوگئی آٹا بھی سستا ہونا چاہیے، مافیا کو اللہ کا نہیں کریک ڈاؤن کا خوف ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔
گزشتہ دنوں چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی قیمت مقرر ہونے سے سندھ میں بھی کمی ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست ہے قیمتیں کم کروائیں، سندھ حکومت نے گندم جاری کرنے کا جلد اعلان کیا تو آٹے کی قیمت مزید کم ہوگی۔
عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ سرکاری گندم جاری ہونے سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی، سندھ حکومت گندم کی گزشتہ سال کی پروکیورمنٹ فوری جاری کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں