آٹےکی فراہمی مقرر کردہ قیمتوں پر نہ ہونے پر نان بائیوں کی جانب سے روٹی اور نان مہنگا کرنے کی دھمکی دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، نان بائیوں نے سرکاری ریٹ پر آٹا نہ ملنے پر روٹی اور نان مہنگا کرنے کی دھمکی ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری ریٹ پر آٹا نہ ملنے پر روٹی 25 اور نان 30 روپے میں فروخت کرینگے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں