حکومتِ پاکستان نے آٹھ سال بعد گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشن کی پابندی ختم کر دی ہے اور اب شہری درآمدی ایل این جی کے ذریعے نئے کنکشن حاصل کر سکیں گے۔
نئے کنکشن کی فیس میں سیکیورٹی ڈپازٹ بیس ہزار روپے، دس مرلے تک گھر کے لیے اکیس ہزار روپے اور دس مرلے سے بڑے گھروں کے لیے تئیس ہزار روپے شامل ہیں۔ درخواست فارم قریبی سوئی نادرن گیس کے ریجنل آفس سے یا کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور فارم کو بڑے حروف میں بھرنا ہوگا۔ فارم کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی کاپی، جائیداد کا ثبوت اور ہمسایہ کے گیس بل کی کاپی جمع کرانی ہوگی۔ فارم جمع کرانے کے بعد ٹیم سائٹ کا معائنہ کرے گی اور منظوری پر پروپوزل لیٹر جاری کیا جائے گا۔ صارفین کو متغیر قیمتوں کو قبول کرنا ہوگا اور اس حوالے سے حلف نامہ بھی دینا ہوگا تاکہ مستقبل میں قیمتوں کی تبدیلی پر قانونی مسائل نہ ہوں۔ یہ نیا طریقہ کار سستی اور بہتر گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں