مرغی سپلائی بند،اہم اعلان کر دیا گیا

آج کراچی میں مرغی سپلائی بندرہے گی،اس حوالے سے سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن سائوتھ زون نے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن سائوتھ زون کے صدر ملک ظریف اعوان کاکہناہے کہ موسمی حالات اور راستوں کی بندش کی وجہ سے مرغی کی سپلائی آج جمعرات کوکراچی میں نہیں آئے گی ۔
ملک ظریف کے مطابق پولٹری فارم کچے کے علاقے میں ہیں جہاں مال بردارگاڑیاں پھنس جاتی ہیں یااُلٹ جاتی ہیں،حادثات کے باعث لیبرزخمی ہوجاتی ہے ،ایک عرصے سے یہ نقصان اٹھاتے اٹھاتے ہم تھک چکے ہیں۔

ملک ظریف کے مطابق یہ فیصلہ کیاہے کہ بارشوں میں ہم اپنی گاڑیوں کوپولٹری فارم نہیں بھیجیں گے جب تک راستے صحیح نہیں ہوجاتے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close