ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، جس سے ملک میں توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ نئی دریافت پوٹھوہار ریجن میں واقع ڈھوک سلطان-3 سے ہوئی ہے، جہاں سے روزانہ 2113 بیرل تیل اور 4.13 ملین مکعب فٹ گیس (MMCFD) حاصل ہونے کی توقع ہے۔

یہ دریافت پوٹھوہار کوہاٹ ذیلی بیسن میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے، جو اس خطے میں ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کی مضبوط نشاندہی کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر نکالنے کے لیے معاہدہ طے پا چکا ہے، تاہم اس دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ماہرین کے مطابق اس دریافت سے نہ صرف ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close