سال 2025 پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے کافی بہتر ثابت ہوا، اب تک ہونے والی 10 کے قریب قرعہ اندازیوں میں سینکڑوں خوش نصیب افراد مختلف انعامات جیت چکے ہیں۔
قومی بچت ڈویژن نے سال کے آغاز میں پرائز بانڈز کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت 15 جنوری کو 750 روپے والے بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی ہوئی، جبکہ آخری بیلٹنگ 15 دسمبر کو 200 روپے والے بانڈ کے لیے متوقع ہے۔
پاکستان میں پرائز بانڈ اسکیم ایک محفوظ اور رسک فری سرمایہ کاری تصور کی جاتی ہے، جس میں 100 روپے سے لے کر 40 ہزار روپے تک کے بانڈز خریدے جا سکتے ہیں۔ پرائز بانڈز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی وقت نقد رقم میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں اور اس میں سرمایہ ڈوبنے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
حکومت پاکستان کی اس اسکیم کا مقصد ایک طرف ملک کے لیے مالی وسائل اکٹھے کرنا ہے، تو دوسری طرف عوام کو بچت اور ممکنہ انعامات کے ذریعے مالی فائدے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔
ماہرین کے مطابق پرائز بانڈز متوسط طبقے کے لیے ایک موزوں مالیاتی آپشن ہیں، جو نہ صرف بچت کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ خوش قسمتی کی صورت میں بڑی رقم جیتنے کا موقع بھی دیتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں