خوشخبری،ملازمین کے لئےبڑےپیکیج کااعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بند ہونے والے یوٹیلٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین کے لیے بڑے مالیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور، طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ آج سے یوٹیلٹی اسٹورز کی تمام سروسز ملک بھر میں معطل کر دی جائیں گی۔ اس فیصلے کے بعد، وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کو سہارا دینے کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے، جن کے لیے 19.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے تاکہ انہیں مالی مشکلات سے بچایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close