ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے تیس لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان بینک کے صدر کے دورہ دریائے راوی کے سیلاب زدہ علاقوں کے بعد کیا گیا، جہاں انہوں نے متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور ان تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے، اسی مقصد کے تحت یہ گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں