وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چودہ اضلاع میں قائم کی گئی نئی واسا ایجنسیوں میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے،
جس کے تحت محکمہ بلدیات نے احکامات جاری کرتے ہوئے تنخواہیں متعلقہ میونسپل اداروں سے ہی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان ایجنسیوں میں میونسپل کارپوریشنز اور کمیٹیوں کے سٹاف کو تعینات کیا گیا تھا، اور اب یہ ملازمین اپنی آسامیوں کے مطابق بلا تعطل تنخواہیں حاصل کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور، مری، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال سمیت دیگر اضلاع کی میونسپل قیادت کو آگاہ کیا گیا ہے، جبکہ ترجمان ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ملازمین کے مسائل کا حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں