ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں گزشتہ ہفتے اٹھارہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور مہنگائی کی ہفتہ وار شرح صفر اعشاریہ باسٹھ فیصد بڑھ کر تین اعشاریہ ستاون فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گندم کے آٹے، ٹماٹر، برائلر مرغی، آلو، انڈے، چینی، بیف، لہسن، ایل پی جی، کپڑے اور لکڑی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بیس کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار آٹھ سو انتیس روپے، ٹماٹر ایک سو چالیس روپے فی کلو، اور مرغی کی اوسط قیمت چار سو ستر روپے فی کلو رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ اشیاء جیسا کہ دالیں، کیلا، پیاز اور گھی سستے ہوئے جبکہ ستائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں