واشنگٹن: امریکی حکومت نے بیرونِ ممالک سے آنے والے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 800 ڈالر تک کے پارسلز کے لیے دی جانے والی ٹیرف چھوٹ ختم کر دی ہے، جس پر چھوٹے کاروباری حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ کم قیمت پارسلز کے ذریعے ٹیرف سے بچنے اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے مسائل سامنے آ رہے تھے، اس لیے یہ قدم ناگزیر تھا۔ تاہم کچھ ذاتی اشیاء اور تحائف کے لیے استثنیٰ برقرار رہے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی ٹیرف کے باعث 25 ممالک نے امریکا کے لیے پارسل سروسز معطل کر دی تھیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر یہ نئی پالیسی نافذ ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں