بجلی سستی ہونے کا امکان، ستمبر کے بلوں میں ریلیف متوقع

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سماعت ہوئی جس میں سی پی پی اے کی درخواست پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد نوٹیفکیشن کی صورت میں فیصلہ جاری کرے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔ اس ریلیف سے ستمبر کے بلوں میں صارفین کو مجموعی طور پر 23 ارب روپے کا فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close