ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت تین لاکھ اکسٹھ ہزار سات سو روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا آٹھ سو ستاون روپے مہنگا ہو کر تین لاکھ دس ہزار ننانوے روپے پر پہنچ گیا، جبکہ بائیس قیراط دس گرام سونے کی قیمت سات سو پچاسی روپے بڑھ کر دو لاکھ چوراسی ہزار دو سو سڑسٹھ روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا دس ڈالر مہنگا ہو کر تین ہزار تین سو نوے ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں