گندم کی قیمت میں اضافہ، آٹے کے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت میں 300 روپے فی من اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نرخ 2 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 100 روپے فی من ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ حکومت گندم کی قیمت پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے اس عمل کو ڈی ریگولیٹ کر رکھا ہے۔ ان کے مطابق گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت بھی بڑھنے کا قوی امکان ہے اور اس صورتحال پر بغور نظر رکھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close