پانی کے بلوں سے متعلق پریشان کن خبر آ گئی

اسلام آباد میں سی ڈی اے نے پانی اور سیوریج چارجز بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

سی ڈی اے بورڈ نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن چارجز بڑھانے کی منظوری دے دی ہے،80ہزار پانی کے کنکشن کے حامل افراد سے پلاٹ کے سائز کے حساب سے واٹر چارجز وصول کئے جائیں گے۔

سی ڈی اے کی واٹر اینڈ سینیٹیشن کی مد میں آمدن 40لاکھ اور اخراجات 4ارب روپے سالانہ ہیں، پانی اور سیوریج چارجز میں ترمیم پر عوامی سماعت 3 ستمبر کو ہوگی۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں سماعت صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی، شہریوں اور رہائشیوں کو عوامی سماعت میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، عوام اپنی رائے اور تجاویز سماعت میں پیش کر سکیں گے۔

سی ڈی اے اسلام آباد واٹر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے عوامی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close