سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی) نے گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے سوئی گیس کی قیمت میں اضافے پر عوامی سماعت کی جس دوران سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔
دوران سماعت سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے گیس ٹرانسپورٹیشن کی مد میں اضافہ مانگا تاہم انڈسٹریل صارفین نے قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کی مخالفت کی اور صارفین کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر سخت تنقید کی گئی۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا تھا صارفین کو ریلیف دیں گے، صارفین کو ریلیف دینے کے لیے سوئی گیس کمپنیوں کے بینچ مارک کو سخت کیا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی 57 ارب روپے کی کٹوتی کی۔
مسرور خان کا کہنا تھا مجموعی طور پر 141 ارب روپے کی ریونیو ریکوائرمنٹ مسترد کیں، گیس کی قیمتیں قابو میں رکھنے کے اقدامات کر رہے ہیں، دونوں گیس کمپنیوں (سوئی سدرن اور سوئی ناردرن) کے مالی خسارے کو بھی دیکھنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں