پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کر دیا ہے، جسے ابتدائی طور پر پوش اور کمرشل علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکس کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی ہے۔ شہری علاقوں میں پانچ مرلہ گھر پر 300 روپے جبکہ دیہات میں 200 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں پانچ سے دس مرلہ گھروں سے 500 روپے، دس مرلہ سے ایک کنال پر 1000 روپے، دو سے چار کنال پر 2000 روپے اور چار کنال سے اوپر گھروں سے 5000 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ دیہی علاقوں میں دو کنال تک کے گھروں سے 200 روپے اور دو کنال سے اوپر گھروں سے 400 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
کمرشل علاقوں میں شہری دکانوں سے چھوٹی دکان پر 500، درمیانے درجے کی دکان پر 1000 اور کاروباری مراکز سے 3000 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا۔ دیہی علاقوں میں چھوٹی دکان پر 300، درمیانے درجے کی دکان پر 700 اور کاروباری مراکز پر 2000 روپے کوڑا ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بلوں کی تقسیم شروع کر دی ہے، جبکہ ان کی وصولی کا کام بھی کمپنی کی ریونیو اور آپریشنل ٹیمیں انجام دیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں