مفت الیکٹرک موٹرسائیکلیں, بڑی خوشخبری آ گئی

سندھ حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی تقسیم کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد خواتین صنعتی مزدوروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اہلیت کا معیار:

  • صرف خواتین صنعتی مزدور درخواست دینے کی اہل ہیں۔

  • عمر کی حد: زیادہ سے زیادہ 45 سال۔

  • درخواست دہندہ کا سندھ میں رجسٹرڈ صنعتی ادارے سے تعلق ضروری ہے۔

  • موٹرسائیکل کے حصول کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی بعد ازاں فراہمی کی اجازت دی گئی ہے – لائسنس کے حصول کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔

  • اسکیم میں 20 فیصد اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ:

  • خواتین صنعتی مزدور اپنی درخواستیں آن لائن ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی ویب سائٹ پر جمع کرا سکتی ہیں:
    www.wwbsindh.gov.قرعہ اندازی کا طریقہ:

  • موٹرسائیکلوں کی تقسیم ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت برقرار رہے اور انسانی مداخلت نہ ہو۔

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کا مؤقف:

انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف ہیں، اور ان کی فلاح و ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ اس اسکیم کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں روزگار کے لیے آسان اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close