چکن  کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمت کے تعین نہ ہونے کی وجہ سے صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ زندہ برائلر کی قیمت میں اضافے کے باعث گوشت کی فروخت سرکاری نرخ سے 39 روپے فی کلو زیادہ ہو گئی ہے۔

اس وقت زندہ برائلر کا نرخ 410 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 595 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 630 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمی ریٹس میں مسلسل اضافے کے باعث گوشت مہنگا ہوتا جا رہا ہے، جس سے صارفین پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close