کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس ریٹ 14 ڈالر گھٹ کر 3325 ڈالر رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں