دیت کی رقم میں ہوشربا اضافہ

قتل یا ٹریفک حادثے میں موت کی صورت میں دیت کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا۔
قتل کیس میں صلح کے نتیجہ میں دیت کی حیثیت سے دی جانے والی رقم کی مالیت بڑھادی گئی۔
دیت کی رقم اب تک  40 لاکھ  روپے تھی۔ اب اسے بڑھا کر 98 لاکھ 28ہزار 670روپے کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے قتل کیس میں صلح کے نتیجہ میں  ورثا کو دی جانے والی دیت کی رقم کی مالیت باضابطہ طور پر بڑھا دی ہے۔
سرکاری ہدایات کے مطابق قتل کے ملزم کی دعی کے ساتھ صلح ہو جانے کی صورت میں 30.630گرام  چاندی کی موجودہ قیمت کے مطابق دیت ادا کرنا ہو گی۔

اب قتل کرنے والے ملزمان کوصلح کرنے کے لیے تقریبا1 کروڑ  روپےدیت دینا ہوگی۔
ٹریفک حادثے میں کسی شخص کے جاں بحق ہو جانے پر بھی 98 لاکھ  28 ہزار روپے سے کچھ زیادہ  دیت ادا کرنا ہوگی
ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور کو  دیت کی یہ طے شدہ  مقررہ رقم ورثا کو دینا ہوگی
وفاقی حکومت نے دیت کی رقم کی مالیت کے حوالے سے نیا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا فوری اطلاق ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close