انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 282.02 روپے سے کم ہوکر 281.96 روپے پر بند ہوا۔
حکومتی اداروں کی جانب سے ڈالر اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے باعث مارکیٹ میں طلب میں کمی دیکھی گئی۔ ریکوڈک اور دیگر منصوبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری، جولائی میں ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ، امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے، اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری جیسے عوامل کے باعث روپے کی قدر میں استحکام رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں